پنجاب حکومت کا لاہور میں واقع مسنگ کچی آبادیوں کو بھی مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ

منگل 8 مئی 2018 21:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع مسنگ کچی آبادیوں کو بھی مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ کیا ہے او ر ان آبادیوں کو لاہور کی کچی آبادیوں میں شامل کرنے کیلئے تفصیلات طلب کرلی ہیں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ اس مقصد کیلئے لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید کو کچی آبادی کمیٹی کی سب کمیٹی کا سربراہ تعینات کردیاگیا ہے شہر کی کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہربنس پورہ کی چالیس کچی آبادیوں کیلئے این او سی بھی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ بات واضح کی گئی ہے کہ کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے عمل میں کسی غفلت کو آڑے نہیں آنا دیا جائیگا اجلاس میں اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ مترونکہ وقف املاک بورڈ اپنی اراضی کو لیز پر الاٹ کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :