طیاروں کی کمی اور فنی خرا بی ، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ملکی و غیر ملکی پروازوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ بدستور جاری

منگل 8 مئی 2018 21:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی پروازوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ روز مجموعی طور پر پچیس ملکی و غیر ملکی پروازیں متاثر ہوئیں جن میں سے بارہ پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا جبکہ تیرہ پروازیں تاخیر کاشکار ہوئیں پروازوں کے متاثر ہونے کے باعث ان پروازوں کے مسافروں کو شدید پرشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :