بارشیں ہی بارشیں، ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنا دی گئی

منگل 8 مئی 2018 21:09

بارشیں ہی بارشیں، ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنا دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) ٴْمحکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے بعد مزیدبارش کی پیش گوئی کر دی ہے اس سلسلے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز تک موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ دو روز بعد بارش کا نیا سلسلہ آنے کا امکان ہے جو چوبیس سے چھتیس گھنٹے رہے گا جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بعض علاقوں میں بارش کے امکان کو بھی ظاہر کیاہے۔

متعلقہ عنوان :