لاہور، ٹیپو ٹرکا ں والا قتل کیس میں ملوث ملزم شہباز سائیں کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ جاری

منگل 8 مئی 2018 21:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد نے ٹیپو ٹرکا ں والا قتل کیس میں ملوث ملزم شہباز سائیں کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ جاری کرتے ہوئے ملزم شہباز سائیں کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے ملزم کے بارے میں بتایاگیا ہے کہ اسے بذریعہ انٹرپول دبئی سے گرفتار کر کے لاہور لایا گیا تھا جو معمولی تلخ کلامی پر ٹیپوٹرکاں والا کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا واضح رہے کہ پولیس نے ملزم شہبا ز سائیں کیخلاف چالان عدالت میں پیش کر رکھاہے۔