محکمہ ماحولیات کی ٹیم کا قذافی سٹیڈیم اور گلبرگ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں زیر تعمیر عمارتوں میں چھاپہ

عمارتوں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مالکان کووارننگ نوٹس جاری

منگل 8 مئی 2018 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) محکمہ ماحولیات کی ایک ٹیم نے قذافی سٹیڈیم اور گلبرگ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں زیر تعمیر عمارتوں میں چھاپہ مار کر ان عمارتوں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر عمارتوں کے مالکان کووارننگ نوٹس جاری کر دئیے ہیں بتایاگیا ہے کہ چھاپے کے دوران زیر تعمیر عمارتوں کے تہہ خانوں میں پانی کھڑا پایا گیا جس میں ڈینگی لاروا برآمد ہوا پانی کے نمونے حاصل کئے جانے کے بعد اس انسپکشن ٹیموں نے زیر تعمیر عمارتوں کے مالکان کو باقاعدہ نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :