لاہور،تھانہ باغبانپورہ پولیس کی کارروائی

ڈکیتی میں ملوث بلال عرف بالی گینگ گرفتار،ایک لاکھ نقدی دو موبائل فون اور اسلحہ برآمد

منگل مئی 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) تھانہ باغبانپورہ پولیس نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میںڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے بلال عرف بالی گینگ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک لاکھ روپے کی نقدی دو موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے پولیس کے مطابق گرفتار کیا گیا ڈکیت گینگ پیشہ وارانہ ڈاکو ہے جس نے شہر میں لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا تھا پولیس نے بلال عرف بالی ڈکیت گینگ کے اراکین کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔