لاہور، موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکوئوں نے فاروق نامی شہری کو لوٹ لیا

منگل 8 مئی 2018 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) زین پارک سگیاں پل کے قریب ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکوئوں نے فاروق نامی شہری کو لوٹ لیا بتایاگیا ہے کہ ڈاکوئوں کی واردات کا شکار ہونے والا شہری فاروق زین پارک سگیاں پل سے گزر رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسے روکا اور گن پوائنٹ پر اس سے پچاس ہزار روپے کی نقدی لوٹنے کے بعد فرارہوگئے پولیس نے شہری فاروق کی درخواست پر نامعلوم ڈاکوئوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :