فنڈز کے اجراء کے باوجود پنجاب میں سرکاری یونیورسٹیاں اپنے ریسرچ پروجیکٹس مکمل نہیں کر سکیں

منگل 8 مئی 2018 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) پنجاب بھر میں واقع سرکاری یونیورسٹیاں فنڈز جاری کئے جانے کے باوجود اپنے ریسرچ پروجیکٹس مکمل نہیں کر سکیں اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پنجاب بھر کی سرکاری یونیورسٹیورں کے دو ہزار پانچ سو تہتر ریسرچ پروگراموں کیلئے ان یونیورسٹیوں کو چھ ارب 77 کروڑ کے فنڈز جاری کر رکھے تھے لیکن فنڈز کے اجراء کے باوجود مذکورہ یونیورسٹیاں اپنے ریسرچ پروگرام مکمل نہیں کر سکیں جن میں پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ،کامسٹ یونیورسٹی ،کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹیاں شامل ہیں۔