Live Updates

صوبا ئی حکومت نے تاریخ میں ریکارڈ قانون سا زی کی، عوام کو انکی دہلیز پر سہولیتں فراہم کی گئی ہیں، امتیا ز شاہد قریشی

منگل 8 مئی 2018 21:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) خیبر پختون خواہ کے وزیر قانون ، پا رلیما نی امو ر و انسا نی حقو ق امتیا ز شاہد قریشی نے کہا ہے کہ موجو دہ صوبا ئی حکومت نے وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک کی قیا دت اور چئیر مین تحریک انصاف عمرا ن خان کے ویژن کے مطا بق صوبے کی تاریخ میں ریکارڈ قانون سا زی کی ہے اور عوام کو انکی دہلیز پر سہولیتں فراہم کی گئی ہیں ۔

صحت ، قانون ، تعلیم اور پولیس کے شعبو ں میں بنیا دی اصلا حا ت کی گئیں ہیں جوکہ تاریخی ہیں۔ وہ پشاو ر سروسز کلب میں خیبر پختو نخوا لا ء آفیسر ز ویلفئر ایسو سی ایشن کی جانب سے اُن کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطا ب کر رہے تھے ۔ تقریب میں سیکرٹری محکمہ قا نو ن اصغر علی ، صوبائی محتسب عقل باد شاہ ، ڈائریکٹر STI مختیا ر احمد کے علا وہ صوبے بھر کے لا ء آفیسر ز اور محکمہ قا نو ن کے افسرا ن اور اہلکا روںنے کثیر تعدا د میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے سیکرٹری محکمہ قا نو ن اصغر علی ،لاء افیسرز ایسو سی ایشن کے صدر نور زما ن خٹک ایڈوکیٹ اور صوبا ئی محتسب عقل با دشا ہ نے بھی خطا ب کیا اور صو با ئی وزیر قا نو ن کے اقد اما ت اور محکمہ کے لیے گراں قدر خدما ت کو خرا ج تحسین پیش کیا ۔ وزیر قا نون امتیا ز شاہد قریشی نے اس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ان کے دور حکومت میں لا ء آفیسر ز کے بیشتر مسا ئل کو حل کیا گیا ہیں اور با قی ما ندہ مسائل بھی جلد حل ہو نگے ۔

انھوں نے کہا کہ ایسو سی ایشن نے انھیں جو عزت دی ہے وہ ہمیشہ یا د رکھیں گے ۔ ا س مو قع پر صوبا ئی وزیر قا نو ن نے عوا می مسا ئل کے حل کے لیے اپنے ساتھ بھرپور تعا و ن کر نے پر سیکرٹری محکمہ قا نو ن اصغر علی ، سابقہ سیکر ٹری محکمہ قا نو ن مختیار احمد اور دیگر حکا م سمیت اپنے تما م عملہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات