پشاور،کمیونل اساتذہ شمالی وزیر ستان کا مطالبات کے لیے فاٹا سکیرٹریٹ کے سامنے مظاہرہ

منگل 8 مئی 2018 21:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) کمیونل اساتذہ شمالی وزیر ستان اپنے مطالبات کے لیے فاٹا سکیرٹریٹ کے سامنے مظاہرہ کیا اس موقع پرکمیونل اساتذہ شمالی وزیر ستان کے رہنماعبدالغفور خان وزیر،راحب اللہ وزیر ،عبدالمطلب وزیر،آفراسیاب وزیر اورشاہ وزیر نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیر ستان کے اساتذہ کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائے ۔

انہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان کے کمیونل اساتذہ 2003سے بطور PST ٹیچر زڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔لیکن محکمہ تعلیم میں خالی PSTپوسٹیں ہونے کے باوجود ریگولرائزیشن پالیسی کے مطابق تا حال مستقلی سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان کے کمیونل اساتذہ 22ماہ کی واجب االاو تنحواہیںنئے اپ گریڈڈپے سکیل کے مطابق ادا کی جائے۔

(جاری ہے)

اور تا خیر کے ذمہ دار ایجنسی ایجو کیشن آفس اہلکاروں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان کے کمیونل اساتذہ گورنر کے پی کے ،ایڈشنل ؛چیف سیکرٹری فاٹااور ڈایریکٹر فاٹا ایجوکیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق جو انہوں نے کے ساتھ ا پنے وعدے پورے کریں اور پی سی ون کو جاری کیا جائے تاکہ مایوسی کے شکار شمالی وزیر ستان کے کمیونل اساتذہ کے مطالبات منظور ہو سکے ورنہ شمالی وزیر ستان کے کمیونل اساتذہ اپنے مطالبات کے لئے احتجاج جاری رکے گی اور شمالی وزیر ستان کے کمیونل اساتذہ دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔

اس موقع پر مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان کیا