فیصل آباد،گھر کے باہر کھیلتا ہوا بچہ مٹی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر جاں بحق

منگل مئی 21:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) گھر کے باہر کھیلتا ہوا بچہ مٹی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر جاں بحق ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق سمن آباد کے علاقہ نواباں والا محمود ٹائون گلی نمبر 5کے رہائشی افتخار کا دو سالہ بیٹا عبدالرحمان بازار میں گھر کے دروازے کے سامنے کھیل رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا ، حادثے کا مرتکب ٹرالی ڈرائیور فرار ہو گیا ، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کرتے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ۔