خیبر پختونخوا حکومت نے ہیلی کاپٹر اور مالم جبہ کے حوالے سے اپنی رپورٹ نیب میں جمع کر ادی

منگل 8 مئی 2018 21:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) خیبر پختونخوا حکومت نے ہیلی کاپٹر اور مالم جبہ کے حوالے سے اپنی رپورٹ نیب میں جمع کردی ہے نیب میں گزشتہ مہینے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک بغیر کسی پروٹوکول کے گئے تھے اور اس حوالے سے نیب حکام سے ملاقات کی تھی ذرائع کے مطابق نیب حکام نے صوبائی حکومت سے ہیلی کا پٹر اور مالم جبہ جنگلات کے حوالے سے تفصیلات طلب کی تھی ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نے اس حوالے سے تمام ریکارڈ نیب کو فرا ہم کردیا ہے نیب کے سربراہ کی ہدایات کی روشنی میں نیب خیبر پختونخوا کی کارکردگی دیگر ریجن کے مقابلے میں بہتر ہے کرپشن میں ملوث افسران اور ملازمین کے خلاف نیب خیبر پختونخوا کی جانب سے کریک ڈائون بھی جاری ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نے موجودہ دور حکومت اور سابق دور حکومت میں استعمال ہونے والا ہیلی کا پٹر کی تفصیلات فراہم کی ہے صوبائی حکومت کاایک ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث کھڑا ہے