نوازشریف احسن اقبال کی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال پہنچ گئے

سابق وزیراعظم نے وزیرداخلہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ، جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی

منگل 8 مئی 2018 21:33

نوازشریف احسن اقبال کی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال پہنچ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کیلیے سروسز ہسپتال گئے ،پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ، جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف احسن اقبال کی عیادت کے لیے لاہور سروسز ہسپتال گئے اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نے احسن اقبال کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان سے خیریت دریافت کیا ، نوازشریف نے احسن اقبال کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔اس موقع پر سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم کو احسن اقبال کی صحت یابی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی ۔اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات نے سروسز ہسپتال جا کر قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی۔ انہوں نے وزیر داخلہ احسن اقبال کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ وزیرداخلہ کو نارووال میں ایک تقریب کے دوران ملزم عابد حسین نے قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے ۔