قلعہ عبداللہ میں دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم ، ایک شخص ہلاک،تین زخمی

منگل 8 مئی 2018 21:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں دو قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دونوں جانب سے ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک قبیلے کا ایک شخص نصر اللہ ہلاک حاجی طور اور اس ایک ساتھی جبکہ دوسرے قبیلے کی جانب سے حاجی عبدالرئوف زخمی ہو گیا نائب تحصیلدار قلعہ عبداللہ عبدالستار نے بتایا کہ دونوں قبائل کے درمیان دیرینہ رنجش کافی عرصے سے چلی آرہی ہے جس کی بناء پر دونوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک قبیلے کا ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے جبکہ دوسرے قبیلے کا ایک شخص زخمی ہو ا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ پولیس، لیویز اور فرنٹیئر کور کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر کا رروائی شروع کر دی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہے ہے۔