ویسٹ پیک کے خالص منافع میں 6 ماہ کے دوران7 فیصد اضافہ

وجہ تمام شعبوں کی بہتر کارکردگی اور خراب قرضوں (بیڈ ڈیٹس)کی شرح میں کمی ہے

منگل 8 مئی 2018 21:43

ویسٹ پیک کے خالص منافع میں 6 ماہ کے دوران7 فیصد اضافہ
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) آسٹریلین بینک ’’ ویسٹ پیک ‘‘ نے کہا ہے کہ 6 ماہ کے دوران اس کے خالص منافع میں 7 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ تمام شعبوں کی بہتر کارکردگی اور خراب قرضوں (بیڈ ڈیٹس)کی شرح میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اکتوبر سے مارچ (6 ماہ) کے دوران اس کا خالص منافع 4.2 ارب آسٹریلین ڈالر (3.16 ارب امریکی ڈالر) رہا جو ایک سال قبل کے اسی عرصے کی نسبت 7 فیصد زیادہ ہے۔

بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران اس کے صارفین کی تعداد میں 3 لاکھ 70 ہزار اضافہ ہوا ، اس کے علاوہ خدمات کے شعبے میں 1.3 ارب آسٹریلین ڈالرز کی نئی سرمایہ کاری اور بینک کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر کیا گیا۔بینک کی آمدنی 4 فیصد اضافے کے ساتھ 11.15 ارب آسٹریلین ڈالر رہی جبکہ ڈیفالٹ کرنے والوں کی تعداد کم رہنے کے باعث امپیئرمنٹ اخراجات میں 20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔۔

متعلقہ عنوان :