ہری پور،غیرت کے نام پر شادی سے دو دن قبل جواں سالہ دوشیزہ کو اغواء کرلیا گیا

پولیس کی بر وقت ناکہ بندیاں،اغواء شدہ لڑکی بازیات ملزمان گرفتار،گرفتار ہونے والوں میں نانا،ماموں دیگر شامل

منگل مئی 21:43

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) غیرت کے نام پر شادی سے دو دن قبل جواں سالہ دوشیزہ کو اغواء کرلیا گیا پولیس کی بر وقت ناکہ بندیاں،اغواء شدہ لڑکی بازیات ملزمان گرفتار،گرفتار ہونے والوں میں نانا،ماموں دیگر شامل ہیں دفعہ 365B,452,342,354/34 مقدمہ درج کر کے ملزمان کو عدالت پیش کیا عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجوا دیا لڑکی کی شادی دو دن بعد طے ہے جبکہ رشتہ دار کسی دوسری جگہ شادی کروانے کے خواہشمند تھے ملزمان عدالت پیش ہونے کے بعد جیل بجوا دیئے گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز در شخیل کی رہائشی سرائے صالح گرز کالج کی طالبہ مسماة صوفیہ دخترچن زیب جسکی شادی دو دن بعد بروز اتوار 6مئی کو ہونی تھی نعمان ولد عزیز الرحمان سکنہ پجوالہ سے کوفقیر ولد رسول شاہ محمد زمان ولد اسلم خان،محمود خان ولد آصف،محمد زمان ولد فقیر خان شاہد ولد نواز،نوید ولد قلندر خان اور دیگر گھر داخل ہوئے اور لڑکی کو تھپڑ مارے تشدد کیا اور منہ پر کپڑا رکھ کر بذریعہ کیری ڈبہ نمبر B351میں ڈال کر اغواء کر لیا میرے نانا میری منگنی عامر ولد منیر سکنہ کالو میرا کے ساتھ زبردستی کردی جو مجھے منظور نہیں تھی اور اب میری شادی نعمان کے ساتھ طے ہو چکی ہے جسکا میرے رشتہ داروں کو رنج ہے اغواء کی اطلاع لڑکی کے والد نے فی الفور پولیس کو دی ASI صدیق انچارج چوکی شاہ مقصود نے بمعہ نفری پولیس جی ٹی روڈ کیری ڈبہ کو روک کر لڑکی کو بازیاب کر لیا اور ملزمان کو گرفتار کر کے دفعہ 365B,452,342,354/34 مقدمہ درج کر کے ملزمان کو عدالت پیش کیا عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجوا دیا بروقت کاروائی پر شہریوں نے پولیس کارکردگی کو سراہا ہے