Live Updates

عوام کی خدمت مجھے وراثت میں ملی ہے وفاداریاں پارٹیاں بدلنے والے بہروپیے عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے ہیں،ڈاکٹرراجہ عامر زمان

منگل 8 مئی 2018 21:43

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) تحریک انصاف کے سابق ایم این اے ڈاکٹرراجہ عامر زمان نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت مجھے وراثت میں ملی ہے وفاداریاں پارٹیاں بدلنے والے بہروپیے عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے ہیںمیں نے عوام کی خدمت کی ہے جو مرتے دم تک کرتا رہونگا حلقہ کے عوام نے ہمیشہ مجھے پیار کیا عزت دی میں یقین دلاتا ہوں کہ آمدہ الیکشن میں کامیاب ہو کر بلا تفریق سب لوگوں اور علاقوں کے مسائل حل کرو نگا ان خیالات کا اظہار وہ حلقہ کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کر رہے تھے ڈاکٹر راجہ عامر زمان خان نے مزید کہا کہ الیکشن میں حصہ لینا صرف عوام کی خدمت اور مسائل کا حل ہے اس کے لئے مجھے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں اور نہ کسی کیلئے میدان کھلا چھوڑوں گا ایک پارٹی سے دوسری پارٹی اور دوسری سے تیسری پارٹی میں چھلانگیں مارنے والوں کے چہروں کو عوام پہچان چکے ہیں اب عوام کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے عوام میرے دست بازو بن کر ایسے لوٹوں کو حلقہ سے بگا دیں انشاء اللہ کامیابی کے بعد ووٹ اور ووٹرز دونوں کو عزت دونگا اور بلاتفریق آپکی خدمت کرو گا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات