Live Updates

عمران خان کے 11نکات ملک کی تقدیر بدل دیں گے ، ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

منگل 8 مئی 2018 21:46

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما و ممبر سی ای سی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے 11نکات ملک کی تقدیر بدل دیں گے قوم کے حالات ، وہ پی ٹی آئی ورکرز کے مختلف وفود سے ملاقات کر رہی تھیں ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ عمران خان اور انکی ٹیم کے پاس مسائل کو حل کرنے کا مکمل پلان ہے کیونکہ انکو پاکستان کے مسائل کا مکمل ادراک ہے عمران خان کے پاس خلوص و ویژن اور روڈ میپ ہے قوم عمران خان پر مکمل بھر وسہ کرے انکا ساتھ دے اور انکے ساتھ کھڑی ہوجائے قوم بھر پور ووٹ دے میرٹ پر عمل اور قانون کی حکمرانی کے لیے تھوڑی قربانی دے تھوڑا انتظار کرے پھر دیکھے اثرات و ثمرات ، پھر دیکھے پاکستان کو ترقی کے راہ پر دوڑتا ہوا اس راہ میں بڑی قربانیاں عمران خان اور اسکی ٹیم دیگی انشاء اللہ ۔

(جاری ہے)

ان سے ملاقات کرنیوالوں میں عطا محمد ، فقیر حسین ، غلام یٰسین ببر ، اعجاز احمد ، اعجاز حسین ، سجاد حسین ، محمد تنزیل ، اقبال ، محمد موسیٰ ، غلام مسظفی ، صابر ، غلام حسن و دیگر شامل تھے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات