سپریم کورٹ ، ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواستیں منظور ، لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
منگل 8 مئی 2018 21:46
(جاری ہے)
منگل کے روز سپریم کورٹ میں ڈی ٹی ایچ نیلامی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کا مختصر فیصلہ سنا دیا ہے، سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف پیمرا سمیت تمام درخواست گزاروں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ہے،عدالت عظمی نے پیمرا کا ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کا عمل بھی بحال کر دیا ہے، عدالت کے مختصر فیصلے کے مطابق تمام براڈکاسٹر ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کے عمل میں حصہ لینے کے لیے اہل نہیں رہے اور براڈکاسٹرز ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کے عمل کا حصہ نہیں بن سکیں گے، لاہور ہائی کورٹ نے ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کیخلاف براڈکاسٹرز کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئیبراڈکاسٹرز کو نیلامی کے عمل کا حصہ بنانے کی حکم دیا تھا، چیف جسٹس نے ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا جس میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور درخواستوں کو منظور کرنے کی وجوہات تحریر ہوں گی
مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.