سپریم کورٹ نے ڈسٹرکٹ کونسل خوشاب کے انتخابات کالعدم قرار دے دیئے

ن لیگی رہنما سمیرا ملک ڈسٹرکٹ کونسل کے عہدے سے فارغ

منگل 8 مئی 2018 21:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے ڈسٹرکٹ کونسل خوشاب کے انتخابات کالعدم قرار دے دیئے عدالتی فیصلے کے بعد ن لیگی رہنما سمیرا ملک ڈسٹرکٹ کونسل کے عہدے سے فارغ ہو گئیں، ڈسٹرکٹ کونسل خوشاب کے انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ جسٹس گلزار نے پڑھ کر سنایا، عدالت نے ڈسٹرکٹ کونسل خوشاب کے انتخابات کالعدم قرار دے دیئے اورن الیکشن کمیشن کو جلد از جلد دوبادہ انتخابات کرانے کا حکم دیا، عدالتینفیصلے کے بعد سیمرا ملک چئیر مین ڈسٹرکٹ کونسل کے عہدہ سے فارغ ہوگئیں،ن سمیراملک کے خلاف درخواست مخالف امید وار امیر حیدر نے دی تھی، درخواست ضلع کونسل خوشاب انتخابات میں دھاندلی پر دائر کی گئی تھی