ضلع سرگودھا میں رمضان بازاروں کو 15 مئی تک فعال کر دیا جائیگا

وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی

منگل مئی 21:46

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) ضلع سرگودھا میں رمضان بازاروں کو 15 مئی تک فعال کر دیا جائیگا، وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی،وزراء کے علاوہ پنجاب کے 36 اضلاع اور 9ڈویژنل ہیڈ کواٹرز میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر صاحبان کو بھی رمضان بازرو ں کی مانیٹرنگ کا ٹاسک دے دیا گیا،ضلعی انتظامیہ نے اقدامات مکمل کر لئے ہیں ،ضلع سرگودھا میں 13 سے زائد رمضان بازار لگائے جائے گے ،شہر میں 5 رمضان بازارنیوسٹلائٹ ٹائون ٹاہلی چوک،،کمپنی باغ، سلانوالی روڈ پٹھہ منڈی،استقلال آباد، ماڈل مارٹ یونیورسٹی روڈ۔

(جاری ہے)

پر لگائے جائیں گے۔ جہاں پر لوگوں کیلئے اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کے علاوہ آٹے اور چینی پر حکومت پنجاب کی جانب سے خصوصی سبسڈی بھی فراہم کی جائے گی، اس سلسلہ میں مختلف کمیٹیاں بھی بنائی گئی ہیں جو چیک اینڈ بیلنس کو قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کرینگی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :