ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا کی پرانی عمارت غیر فعال ہونے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

منگل 8 مئی 2018 21:56

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا کی پرانی عمارت غیر فعال ہونے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،عمارت کے زیادہ تر کمرے خالی چند کمروں میں محکمہ صحت کے دفاتر قائم،عمارت کا زیادہ تر حصہ بند رہنے اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے کھنڈرات کا منظر پیش کر ہی ہے،عمارت میں صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے بلڈنگ پر توجہ نہ دی گئی تو یہ بلڈنگ کسی وقت بھی زمین بوس ہوسکتی ہے پرانی بلڈنگ کی چھتوں پر صفائی کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں کا پانی چھتوں پر کھڑا ہونے سے اس کی چھتیں بھی کمزور ہورہی ہیں اس عمارت میں محکمہ صحت کے آفسز تو قائم کردیئے گئے ہیں مگر صفائی کا خاطر خواہ انتظام نہ ہونے کی وجہ سے ان دفاتر میں کام کرنیوالے لوگ بھی پریشانی میں مبتلا ہیں۔

متعلقہ عنوان :