Live Updates

نااہل شریف کواربوں ڈالر بھارت بھجوانے پر گرفتار کیا جائے، فرخ جاوید مون

منگل 8 مئی 2018 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کی مائیگریشن ریمیٹنس بک نے نااہل شریف کا دشمن ملک بھارت کیساتھ اصل رشتے کا بھانڈا پھوڑدیا ہے اورثابت ہوگیا ہے کہ نوازشریف صرف صادق اورامین ہی نہیں بلکہ قومی غداربھی ہیں انہیں غریب قوم کے خون پسینے کی کمائی کے 4.9 ارب ڈالربھارت بھجوانے پرفوری طورپرگرفتارکیا جائے اوران کی تمام جائیدادوں کوضبط کیا جائے اوران کا نام فوری طورپرای سی ایل میں ڈالا جائے۔

(جاری ہے)

فرخ جاوید مون نے کہا کہ نریندرمودی کے اصل یارکا چہرہ ورلڈ بینک کی مائیگریشن ریمیٹنس بک نے بے نقاب کردیا ہے اورآج قوم کوپتا چل گیا ہے کہ نوازشریف بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے نام پرگونگے،بہرے کیوں ہوجاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کوشریف خاندان سے شدید خطرات لاحق ہیں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پرڈاکہ مارنے والے اوربھارتی زرمبادلہ کے ذخائربڑھانے والوں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ان کی پوری فیملی پرتاحیات پاکستان کی سیاست میں حصہ لینے پرپابندی لگائی جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات