جدید علوم کا اردو ترجمہ کرانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر نظام الدین
منگل 8 مئی 2018 22:20
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کر تے ہوئے چئیرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے کہا کہ چین، ترکی ، ایران اور کوریا کے تعلیمی اداروں میں ذریعہ تعلیم ان کی قومی زبانیں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں ہر ماہ 7400تراجم کرائے جاتے ہیں تاکہ اپنی زبان میں تعلیم کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے کے لئے تراجم کرنے والے اداروں کو مزید موثر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن اعلیٰ تعلیمی اداروں کی طرف سے ایسی سرگرمیوں کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے کہا کہ مشرقی اور مغربی اقدار میں توازن کیلئے جدید اور روایتی دونوں انداز میں طریقہ تعلیم کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادب بہترین انسان پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قوم اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نوجوانوں سے بہت پر امید ہے۔ انہوں نے گرایجوئیٹس کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگیوں میں کالج میں سیکھے گئے اقدار کا خیال رکھیں گے، ملک کے ساتھ وفادار رہتے ہوئے کبھی بھی منفی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے۔ تقریب میں 2015اور 2016سیشن کے اردو ، عربی، فارسی، پنجابی اور کشمیریات ماسٹرز ڈگری پروگرام کے 194اور 5ایم فل کے طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.