حوثیوں کی عرب بمباری میں مارے جانے والوں کی شناخت چھپانے کی کوشش

ملیشیا نے صنعاء میں متعدد سکیورٹی پوائنٹس قائم کر دئیے ، شہر کی کئی اہم شاہراہوں پر اپنے ارکان تعینات

منگل 8 مئی 2018 22:26

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) یمن میں حوثی ملیشیا نے دارالحکومت صنعاء کی سڑکوں پر اپنے ارکان کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ پیش رفت یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے طیاروں کی جانب سے ریپبلکن پریذیڈنسی بیورو کو نشانہ بنائے جانے کے بعد سامنے آئی ۔مقامی ذرائع کے مطابق ملیشیا نے دارالحکومت میں متعدد سکیورٹی پوائنٹس قائم کر دیے ہیں اور شہر کی کئی اہم شاہراہوں پر اپنے ارکان کو تعینات کر دیا ۔

(جاری ہے)

حوثی ملیشیا نے اٴْن ہسپتالوں کا بھی پہرہ سخت کر دیا ہے جہاں مذکورہ حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو منتقل کیا گیا اور ان کی شناخت کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ یمن میں عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہناتھا کہ حملوں میں صنعاء میں حوثیوں کی صفِ اوّل اور دوم کی قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔حوثیوں نے حملوں میں 6 افراد کے ہلاک ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم مارے جانے والوں میں کسی سینئر رہ نما کے شامل ہونے کی تردید کی۔حملوں کے فوری بعد ایمبولینس کی گاڑیوں کو متاثرہ مقامات کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا اور حوثی ملیشیا کے ارکان نے علاقوں کی ناکہ بندی کر دی۔

متعلقہ عنوان :