فیصل آباد، خاوند سے رقم کے لین دین کے تنازعہ پر مشتعل شخص نے خاتون ٹیچر کو گولیاں مار دیں

منگل 8 مئی 2018 22:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) خاوند سے رقم کے لین دین کے تنازعہ پر مشتعل شخص نے خاتون ٹیچر کو گولیاں مار دیں ، تفصیلات کے مطابق 214ر ب کے رہائشی 35سالہ کوثر بی بی زوجہ محمد شاہد گورنمنٹ پرائمری سکول 79گ ب میں پڑھانے کے لئے جارہی تھی کہ 76گ ب سٹاپ پر 82گ ب کے رہائشی آصف نے ٹیچر کے خاوند سے رقم کے تنازعہ پر خاتون کی بائیں ٹانگ میں گولی مار کر مضروب کر دیا جسے سول ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ۔