مورو کے قریب قومی شاہراہ پرزائرین کی الٹ گئی،20افراد زخمی ، زخمیوں میں 7کی حالت تشویشناک

منگل 8 مئی 2018 22:09

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) مورو کے قریب قومی شاہراہ چار میل پر قلندر لعل شہباز سیہون سے گجرات جانے والی زائرین کی کوچ نمبر ایم این سی4281الٹ گئی، جس کے نتیجے میں20افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں 7کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملنے پر مورو پولیس، موٹروے پولیس، انتظامیہ، سیاسی سماجی ورکرز ایدھی رضاکار شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ کر پھنسے ھوئے زخمیوں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس، پرائیویٹ گاڑیوں اور پولیس موبائلوں میں منتقل کی مدد سے تعلقہ اسپتال پہنچایا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی، جبکہ زخمیوں کی تعداد 20سے زیادہ تھی جن میں سے 7 کی حالت تشویش ناک ہونے باعث نوابشاھ منتقل کردیا گیا، زخمیون میں سید وقار شاہ، فخر عباس شاہ، شجاعت مرتضی، مدنی صفدر جہلم، نصیر علی گجرات، عثمان، سید عباس لالا موسی و دیگر شامل ہیں، دوسری جانب مورو سرکاری اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جہاں اسسٹنٹ کمشنر مورو، سیاسی سماجی اور بڑی تعداد میں شہریوں نے پہنچ کر زخمیوں کی مدد کی۔