ہنگو،پولیس کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف کاروائیاں،2اشتہاریوں سمیت 15جرائم پیشہ افرادگرفتار،اسلحہ اور چرس برآمد

منگل 8 مئی 2018 21:10

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) ہنگوپولیس نے جرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائیاں تیزکردیں۔تازہ چھاپوں میں 2اشتہاریوں سمیت 15جرائم پیشہ افرادگرفتار کر لئے گئے۔گرفتارافرادسے 3کلاشنکوف،8پستول،310گرام چرس،7چارجرز1بندوق اور400مختلف بورکے کارتوس برآمد کر لئے گئے۔قانون شکن اورجرائم پیشہ عناصرکے خلاف پوری طاقت سے پولیس کاروائیاں جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرآصف گوہر کی ہدایت پرتھانہ سٹی،صدر،دوآبہ،ٹل اوربلیامینہ پولیس نے ڈی ایس پی ہیڈکواٹرعمرحیات اورڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کے قیادت میں ضلع بھرکے ٹارگٹڈ مقامات پرچھاپے لگائیں۔ضلعی پولیس سربراہ آصف گوہرنے صحافیوں کوبتایاکہ ان کامیاب چھاپوں میں قتل،اقدام قتل اورڈرانے دھمکانے اورفائرنگ کے مقدمات میں مطلوب 2خطرناک اشتہاریوں امت خان ولدسردارخان شاداب خان عرف امین خان ولدامت خان سکنان محمدخواجہ سمیت15ملزمان گرفتارکرکی3کلاشنکوف،8پستول،1بندوق،7چارجرز،400مختلف بورکے کارتوس 310گرام چرس برآمدکرلی گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرآصف گوہرنے کہاکہ ضلع ہنگوکے تمام تھانوں کے حدودمیں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بلاتفریق اوربغیرکسی مصلحت اوردباوکے کاروائی جاری رکھی گی۔

متعلقہ عنوان :