فیصل آباد، چوروں کا گروہ تالے توڑ کر 2دکانوں سے نقدی و قیمتی سامان لے کر فرار

منگل 8 مئی 2018 21:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) چوروں کے گروہ تالے توڑ کر 2دکانوں سے نقدی و قیمتی سامان لے اڑے ، تفصیلات کے مطابق غلام محمد آباد ڈھیرہ سائیں روڈ پر نامعلوم چور خورشید کی دکان کے تالے توڑ کر 30بورے سوتر لے گئے ، چوری کی دوسری واردات لطیف چوک رحمان آباد میں ہوئی جہاں پر چوروں کا گروہ شہزاد کی دکان کے تالے توڑ کر چالیس ہزار روپے نقدی اور قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :