Live Updates

سردار یار محمد رند کی پارٹی چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات

غیر جانبدار صاف ، شفاف اور حقیقی نگران حکومت کا انعقاد چاہتے ھیں بلوچستان میں ایسا نگران سیٹ اپ لایا جائے جو حقیقی اور غیر جانبدار ہو،سردار یار محمد رند

منگل 8 مئی 2018 21:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی چیرمین عمران خان سے ون ٹو ون ڈیڑھ گھنٹے سے زائد ملاقات گزشتہ روز چیرمین سیکرٹڑیٹ بنی گالہ میں ھوئی ملاقات میں صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند نے چیرمین کو بلوچستان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور چیرمین کو بلوچستان آنے کی دعوت دی اس موقع پر صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند نے چیرمین سے نگران حکومت کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ ہم غیر جانبدار صاف ، شفاف اور حقیقی نگران حکومت کا انعقاد چاہتے ھیں بلوچستان میں ایسا نگران سیٹ اپ لایا جائے جو حقیقی اور غیر جانبدار ھو چیرمین عمران خان صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ ہم انشاء اللہ بلوچستان کو دوسرے صوبوں کے برابر حقوق دلائیں گے اور بلوچستان کے احساس محرومی کا خاتمہ کریں گے چیرمین عمران خان صوبائی صدر کی بلوچستان آنے کی دعوت قبول کی اور کہا کہ جلد بلوچستان کا دورہ کروں گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات