Live Updates

پیپلزپارٹی نے ایک بارپھر 12مئی کی یاد تازہ کردی ،کارکنوں پر حملہ فساد پھیلانے کی سازش ہے ،حلیم عادل شیخ

منگل 8 مئی 2018 21:19

پیپلزپارٹی نے ایک بارپھر 12مئی کی یاد تازہ کردی ،کارکنوں پر حملہ فساد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر حلیم عادل شیخ نے گزشتہ شب حکیم سعید گرائونڈ پر پیش ہونے والے واقعے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی والوں نے ایک بار پھر 12مئی کی یاد تازہ کر دی ہے جب کراچی میں خون بہایا گیا تھا، انہوں نے کہا گزشتہ شب پ پ کے مسلح افراد نے جلائو گھیرائو کیا، کارکنوں کی گاڑیوں جلایا گیا جس میں ہمارے کارکناں زخمی ہوئے انہوں نے کہا پ پ کے ایسے غیر جمہوری عمل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پ پ والوں نے جس کی لاٹھی اس کی بھینس والے فارمولے پر عمل کیا لیکن اب وقت تبدیل ہوچکا ہے ان کی یا غنڈہ گردی نہیں چلنے دیں گے، دیہی علاقوں میں جس طرح پ پ والوں نے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہم ان کو بھی ایسی غلامی سے نجات دلائیں گے، پ پ والوں کے دن گنے جا چکے ہیں پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر پ پ والے ہوش کھو بیٹھے ہیں۔ کارکنوں پر کئے ہوئے تمام مظالم کا حساب دینا پڑے گا جلائو گھیرائو کا مقدمہ درج نہ ہوا تو سخت احتجاج کیا جائیگا ۔ انہوں نے مزید کہا کراچی کی پولیس بھی بدمعاش بن چکی ہے پ پ والوں نے اپنے لوگوں کو اداروں میں بھر رکھا ہے جس سے ایسے کام لیئے جاتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات