انتخابات کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے تمام وزرائے اعلی کو خطوط ارسال کئے ہیں‘ ترجمان الیکشن کمیشن

منگل 8 مئی 2018 22:30

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان الطاف خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے دوران امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام وزرائے اعلی کو خطوط ارسال کئے ہیں۔سرکاری ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کاعملہ انتظامات کوحتمی شکل دینے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہاہے۔ خصوصی افراد کو سہولتوں کی فراہمی پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ترجمان نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات کے دوران امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام وزرائے اعلی کو خطوط ارسال کئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اورسیشن جج ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرہوں گے تاہم بعض اضلاع اورفاٹا میں ریٹرننگ افسر عدالتی عملہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے انتظامیہ سے لئے جائیں گے۔