ملاکنڈڈویژن کے پہاڑوںسے حقیقی سوئٹزرلینڈبنائیںگے،امیر مقام

ہمیشہ مشکل وقت میںملاکنڈڈویژن کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑارہا،جب کوئی ان کیلئے آوازاٹھانہیںرہاتھامیںنے ہرفورم پراس خطے کی نمائندگی کی اورحقوق کے حصول کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکیا،مشیروزیراعظم

منگل 8 مئی 2018 22:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیر اوپاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاکہ اگراللہ تعالیٰ نے عوامی خدمت کاموقع دیاتوملاکنڈڈویژن کے پہاڑوںسے حقیقی سوئٹزرلینڈبنائیںگے،ہمیشہ مشکل وقت میںملاکنڈڈویژن کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑارہا،جب کوئی ان کیلئے آوازاٹھانہیںرہاتھامیںنے ہرفورم پراس خطے کی نمائندگی کی اورحقوق کے حصول کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکیا۔

انہوںنے کہاکہ دہشت گردی ایرامیںسات مرتبہ جان لیواحملے ہونے کے باوجودعوام میںرہا،2005کے زلزلہ یا کے تباہ کن سیلاب کبھی بھی عوام کواکیلانہیںچھوڑا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے آکامعروف یونین کونسل ،سوات میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمسلم لیگی رہنمالیاقت علی خان نے انجینئرامیرمقام کوعلاقے کے مسائل سے آگاہ کیاجس کے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن سے تبدیلی کے نام نہاددعویداروںنے ووٹ لیکرعلاقے کے مسائل کوطاق نسیاںمیںرکھ دیاہے،عوام کے مسائل پرانکے کانوںپرجوںتک نہیںرینگتی۔انہوںنے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت ملاکنڈڈویژن کیساتھ سوتیلی ماںجیساسلوک کررہی ہے مگریہاںسے منتخب وزراء وزیراعلیٰ کے سامنے لب کشائی کی جرات نہیںکرسکتے،وزیراعلیٰ نے ملاکنڈڈویژن پرانکم ٹیکس نفاذکیلئے سفارشات مرتب کرنے کے دوران بھی ملاکنڈڈویژن سے منتخب وزراء اورممبران صوبائی اسمبلی نے چھپ کاروزہ رکھاتھا۔انہوںنے کہاکہ ملاکنڈڈویژن سے ٹیکس نفاذختم کرنے تک میںچھین سے نہیںبیٹھاتھااورالحمداللہ عوام کے امنگوںکے مطابق وہ مطالبہ بھی حل کرایا۔