نواز شریف کا 500روپے کا چالان کر دیا گیا۔۔۔۔

منگل 8 مئی 2018 22:30

نواز شریف کا 500روپے کا چالان کر دیا گیا۔۔۔۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ مغلپورہ میں ٹریفک وارڈن نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر نواز شریف کا 500روپے کا چالان کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شہری اپنی گاڑی پر مغلپورہ کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ ٹریفک وارڈن کامران نے سگنل کی خلاف ورزی پر روک کر پانچ سو روپے کا چالان کر دیا ۔ شہری کی جانب سے نام نواز شریف ولد محمد شریف بتایا گیا اور وہ کینٹ کا رہائشی ہے ۔