پنجاب فو ڈاتھارٹی کی لاہورمیں ملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائیاں

ناقص انتظامات ،مضر صحت ٹیکسٹائل کلرز اور غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر 2معرو ف ریسٹورنٹس سربمہر ملاوٹی دودھ اور زنگ آلودہ سانچوں کے استعمال پر قلفی پروڈکشن یونٹ سیل، ناقص آئل کے استعمال پکوڑیاں پروڈکشن یونٹ سیل حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ناقص غذا تلف ، وارننگ نوٹسز جاری

منگل 8 مئی 2018 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائی کرتے ہوئیناقص انتظامات ،مضر صحت ٹیکسٹائل کلرز اور غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر 2معرو ف ریسٹورنٹس،ملاوٹی دودھ اور زنگ آلودہ سانچوں کے استعمال پر قلفی پروڈکشن یونٹ ، ناقص آئل کے استعمال پکوڑیاں پروڈکشن یونٹ سیل کر دیا گیا ۔

جبکہ زائدلمعیاد اشیا ء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر3فوڈ پوائنٹس کو33,000ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔ بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے لاہور اور گرد ونواح میں کاروائی کرتے ہو ئے لکشمی چوک میں غنی جی ریسٹورنٹ اور ایبٹ روڈ پرواقع شان نہاری ریسٹورنٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات ، غیر معیاری اجزاء ا اور ناقص آئل ستعمال کرنے ، ملازمین کے میڈیکلزنہ ہونے ،حشرات کی بھرمار اورریکارڈ کی عدم موجودگی پرریسٹورنٹس کو سیل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

جبکہ سلامت پورہ میںغیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ سے قلفی تیار کرنے ، ملاوٹی دودھ اورگندے زنگ آلودہ سانچے استعمال کرنے، صفائی کے ناقص انتظامات ، حشرات کی موجودگی اورمس لیبلنگ کرنے پر پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا گیا ۔نیز بھاری مقدار میں تیار قلفیاں ملاوٹی دودھ اور غیر معیاری اجزاء تلف کر دیاگیا ۔مزید برآں سلامت پورہ میں سلیم پکوڑیاں پروڈکشن یونٹ کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، غیر معیاری اجزاء ، ناقص آئل اور گندے بدبو دار ماحول کی وجہ سے پروڈکشن یونٹ کو سیل کیا گیا۔

دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کاروائیوں کے دوران 3 فوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات ، زائدلمعیاد خوراک کی فروخت،دی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، حشرات کی بہتات ، کاسمیٹکس کلرز اورمٹھائیوں میں حشرات کی موجودگی اور کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے پر مجموعی طور پر 33,000کے جرمانے عائد کئے ۔حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر مختلف فوڈ پوائنٹس، ہوٹلز، سوئٹس اینڈ بیکرز ،کر یانہ سٹورزاورپروڈکشن یونٹس سے بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی پر 77فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :