پشاورہائی کورٹ میںخیبر پختونخوا اسمبلی کے اقلیتی رکن بلدیوکمار کے پروڈکشن آرڈر جاری کے کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت

منگل مئی 22:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) پشاورہائی کورٹ میںخیبر پختونخوا اسمبلی کے اقلیتی رکن بلدیوکمار کے پروڈکشن آرڈر جاری کے کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔بلدیو کمار کے خلاف ،ایوان میں ہنگامہ آرائی اور وزرا کے عدالت میں حاضری کے حوالے سے بحث ہوئی۔

(جاری ہے)

سپیکر صوبائی اسمبلی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بلدیوں کمار کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے تاہم اسمبلی میں ممبران کی احتجاج کی وجہ سے حلف نہیں لیا جا سکا ،جس پر عدالت نے کہا کہ اسمبلی کے اندر کاروائی میں مداخلت نہیں کر سکتے جبکہ بلدیو کمار کے وکیل سے استفسار کرتے ہوئے چیف جسٹس نے بلدکمار کے وکیل سے کہا کہ آپ آئینی اور قانونی طور پر پروڈکشن آرڈر میں حلف لینے کو ثابت کریں۔

کیس کی مزید سماعت آج دوبارہ ہوگی جبکہ عدالت نے صوبائی وزیر شاہ فرمان اور ایم پی اے ارباب جہانداد کو حاضری سے مستثنی قرار دے دیا۔