ْ ڈیرہ اسماعیل خان میں خاتون کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا

منگل 8 مئی 2018 22:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں خاتون کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا ۔ مقتولہ کے لواحقین نے ڈی پی او آفس کے سامنے واقعے کے خلاف احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روز سالی کو قتل کرنے والا ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔مقتولہ کے لواحقین نے ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی اور پولیس پر الزام لگایا کہ پولیس ملزم کی پشت پناء کررہی ہیں مطاہرین نے پولیس کے اعلی احکام سے مطالبہ کیا کہ ملزم کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :