پشاور ہائی کورٹ نے طبی فضلہ تلف کرنے کے حوالے سے رپورٹ پیش نہ کرنے پر خیبر پختونخوا کے تمام اسپتالوں کے چیف ایگزیکیٹوز کو نوٹسز جاری

منگل 8 مئی 2018 22:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) پشاور ہائی کورٹ نے طبی فضلہ تلف کرنے کے حوالے سے رپورٹ پیش نہ کرنے پر خیبر پختونخوا کے تمام اسپتالوں کے چیف ایگزیکیٹوز کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔ڈی جی ہیلتھ سروسز کو عدالت کی جانب سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

صوبے اسپتالوں میں طبی فضلے کو تلف کرنے کا نظام موجود نہ ہونے کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ میں کیس کے سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ڈی جی ہیلتھ سروسز کو اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تاہم ابھی تک رپورٹ پیش نہیں کی جا سکی۔

عدالت کی جانب سے ڈی جی ہیلتھ سروسز کو ہر چھ ماہ بعد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔اس پر عدالت نے خیبر پختونخوا کے تمام اسپتالوں کی چیف ایگزیکٹیوز کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :