سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے متفقہ طور پر سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کو چیئرمین منتخب کرلیا

منگل 8 مئی 2018 22:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے متفقہ طور پر سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کو چیئرمین منتخب کیا ہے۔ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔

(جاری ہے)

سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے مصطفی نواز کھوکھر کا نام تجویز کیا جس کی کشو بھائی نے تائید کی۔ انتخاب کے بعد مصطفی نواز کھوکھر نے کمیٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ انسانی حقوق کی علمبرداری کیلئے مشاورت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

متعلقہ عنوان :