ناردرن یونیورسٹی نوشہرہ کے اسکالر عدنان عامر نے اردو ادب میں ایم فل کر لیا

منگل 8 مئی 2018 22:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) شعبہ اردو ناردرن یونیورسٹی نوشہرہ کے ریسرچ سکالر عدنان عامر نے ’’ضلع نوشہرہ میں تدریس اردو کے مسائل‘‘کے موضوع پر ڈاکٹر جمشیر علی کے زیر نگرانی اردو ادب میں ایم فل مکمل کرلیا۔

(جاری ہے)

ان کا ڈیفنس گزشتہ روز ناردرن یونیورسٹی نوشہرہ میں منعقد ہوا جس میں بیرونی ممتحن ڈاکٹرنثار احمد ترابی شعبہ ارد والحمد یونیورسٹی اسلام آباد اورپروفیسر ڈاکٹر اظہار اللہ اظہار اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورتھے۔

ان کے مقالے کی دفاعی تقریب میں ناردرن یونیورسٹی نوشہرہ کے ڈاکٹر آر۔اے فاروق ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، ڈاکٹر جمشیر علی نگرانِ مقالہ، ظفر اقبال کنٹرولر برائے امتحانات اور دیگر پروفیسرز اور ایم فل و پی ایچ ڈی کے سکالروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :