باڈی بلڈنگ مقابلوں کوانٹرریجن گیمز میں شامل کرنے کا مطالبہ

منگل 8 مئی 2018 22:34

باڈی بلڈنگ مقابلوں کوانٹرریجن گیمز میں شامل کرنے کا مطالبہ
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) خیبرپختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان سے قیوم سٹیڈیم پشاور میں جاری انٹرریجن گیمز میں باڈی بلڈنگ مقابلوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔اپنے ایک بیان میں باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے جائنٹ سیکرٹری سعیدالرحمن یوسفزئی نے کہاکہ باڈی بلڈنگ صوبے کا مقبول ترین اورمثبت کھیل ہے جس کا اندازہ مقابلوں کے دوران عوام کے جم غفیر سے بخوبی لگایاجاسکتاہے انہوں نے انٹرریجن گیمز میں باڈی بلڈنگ مقابلے کے اخراج پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ چند شرپسندعناصر کی وجہ سے تن سازی میں مقابلے کی فضاختم کرناتن سازکھلاڑیوں کی حق تلفی ہے تن سازی کے مقابلے اس وقت بھی ہوتے رہے ہیں جب ملک بالخصوص خیبرپختونخوامیں امن وامان کی صورتحال خراب اور کھیلوں کیلئے ماحول سازگارنہیں تھا انہوں نے کہاکہ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن ڈسپلن کی خلاف ورزی پرپسماندہ ذہنیت کے حامل شرپسندوں کے خلاف تادیبی کارروائی اور انکے مقابلوں میں حصہ لینے پرپابندی لگاچکی ہے اس کے باوجود انٹریجن گیمزمیں باڈی بلڈنگ مقابلے شامل نہ کرنا کھلاڑیوں کے ساتھ ذیادتی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انٹرپراونشل گیمز میں تمام کے تمام یعنی9گولڈمیڈلزتن سازوں نے جیت کر صوبے کی پوزیشن مستحکم کرنے میں اہم کرداراداکیاتھا۔

متعلقہ عنوان :