خیبرپختونخواحکومت نے صوبے کی تاریخ میں ریکارڈ قانون سا زی کی

ہے،امتیازشاہدقریشی

منگل مئی 22:34

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) خیبر پختون خواہ کے وزیر قانون ، پا رلیما نی امو ر و انسا نی حقو ق امتیا ز شاہد قریشی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواحکومت نے صوبے کی تاریخ میں ریکارڈ قانون سا زی کی ہے اور عوام کو انکی دہلیز پر سہولیتں فراہم کی گئی ہیں ۔ صحت ، قانون ، تعلیم اور پولیس کے شعبو ں میں بنیا دی اصلا حا ت کی گئیں ہیں جوکہ تاریخی ہیں۔

وہ پشاو ر سروسز کلب میں خیبر پختو نخوا لا ء آفیسر ز ویلفئر ایسو سی ایشن کی جانب سے اُن کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطا ب کر رہے تھے ۔ تقریب میں سیکرٹری محکمہ قا نو ن اصغر علی ، صوبائی محتسب عقل باد شاہ ، ڈائریکٹر STI مختیا ر احمد کے علا وہ صوبے بھر کے لا ء آفیسر ز اور محکمہ قا نو ن کے افسرا ن اور اہلکا روںنے کثیر تعدا د میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے سیکرٹری محکمہ قا نو ن اصغر علی ،لاء افیسرز ایسو سی ایشن کے صدر نور زما ن خٹک ایڈوکیٹ اور صوبا ئی محتسب عقل با دشا ہ نے بھی خطا ب کیا اور صو با ئی وزیر قا نو ن کے اقد اما ت اور محکمہ کے لیے گراں قدر خدما ت کو خرا ج تحسین پیش کیا ۔ وزیر قا نون امتیا ز شاہد قریشی نے اس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ان کے دور حکومت میں لا ء آفیسر ز کے بیشتر مسا ئل کو حل کیا گیا ہیں اور با قی ما ندہ مسائل بھی جلد حل ہو نگے ۔ انھوں نے کہا کہ ایسو سی ایشن نے انھیں جو عزت دی ہے وہ ہمیشہ یا د رکھیں گے ۔