پولیس کیساتھ بہترین رابطہ قائم کرکے جرائم کاخاتمہ کیاجائیگا،ضلع ناظم پشاور

منگل مئی 22:37

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ اچانک تھانہ چمکنی گئے اس موقع پر ایس پی رورل شفیع اللہ گنڈا پورنے انہیں تھانہ کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا اس موقع پرضلع ناظم نے کہاکہ منتخب بلدیاتی نمائندے امن وامان قائم کرنے میں پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وہ امن وامان قائم کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار اداکرتے رہینگے انہوں نے پولیس کو تاکید کی کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی عزت کریں اور انکے ہر جائز کام کیلئے انکے ساتھ تعاون کریں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کہ پولیس اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کے مابین روابط کو مزید بہتر بناکر ضلع سے جرائم اور دہشت گردی کا مکمل کا خاتمہ کیاجائیگا ۔