ثقافت کے فروغ کے بغیرزندہ قومیں ترقی نہیں کرسکتیں۔ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی

منگل 8 مئی 2018 22:37

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) خدائی خدمتگارڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے کہا ہے کہ ثقافت ہی واحد ہتھیار ہیں جس کے ذریعے ہم امن قائم کرسکتے ہیں۔ثقافت کے فروغ کے بغیرزندہ قومیں ترقی نہیں کرسکتیں ۔ثقافت ہی ایسا وسیع میدان ہیں جس کے ذریعے ہم موجودہ حالات کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور ثقافت کے ذریعے امن قائم کرسکتے ہیں ۔

تاریخ گواہ ہے کہ جن قوموں نے اپنی ثقافت و تہذیب سے منہ موڑا ہے وہ تاریخ سے مٹ گئیں لہذا تاریخ میں اپنے آپ کو زندہ رکھنے کے لئے ہمیںاپنی ثقافت و روایات سے مضبوط رشتے جوڑنے ہوں گے کیونکہ ثقافت کے فروغ کے بغیرزندہ قومیں ترقی نہیں کرسکتیں ۔ ان خیالات انہوں نے مردان کے مقا می شادی ہال میں ضلعی حکومت کی تعاون سے پریسکو انٹرٹیمنٹ،بابوجی پروڈکشن اور آئیڈیا وژن پروڈکشن کے زیر اہتمام تین روزہ میلہ رنگ مردان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر ضلعی نائب ناظم مردان اسدعلی کشمیری،سابق صوبائی ڈپٹی سپیکر اکرام اللہ شاہد، میلے کے آرگنائزر محمد عمران صفی،ظاہر اللہ بابوجی،علی یوسفزئی اور اجمل شاہ یو سفزئی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ثقافتی سرگرمیاں چھائی خوف کی فضا میں امید کی ایک کرن ہے اور ایسی سرگرمیاںباقاعدگی کے ساتھ جاری رہنے چاہیں۔ جو ایک اچھا شگون ہے جس سے مرجھائے ہوئے چہرے کھل رہے ہیں اداسیوں اور مایوسیوں میں گرے ہوئے عوام کو کچھ تفریح اور مسکراہٹیںبکھیرنے کے مواقع میسر اگئے ہیں۔۔انہوں نے میلہ کے ا نعقاد پر مبارکباد پیش کر تے ہوئے اس قسم کی معیاری ثقافتی سرگرمیوں کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ایک طرف عوام کو معیاری اور سستی تفریح فراہم ہوتی ہے اور دوسری طرف علاقائی موسیقی اور علاقائی گلوکاروں اور دیگر ہنرمندوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت نے علاقائی ثقافت کی بحالی کے حوالے سے ضلع بھر میں جن سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے قابل ستائش ہے اس سے عوام کو سستی اور معیاری تفریح مل رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :