ہنگوپولیس کے چھاپوں میں 2اشتہاریوں سمیت 15جرائم پیشہ افرادگرفتار

منگل 8 مئی 2018 22:37

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرآصف گوہر کی ہدایت پرتھانہ سٹی،صدر،دوآبہ،ٹل اوربلیامینہ پولیس نے ڈی ایس پی ہیڈکواٹرعمرحیات اورڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کے قیادت میں ضلع بھرکے ٹارگٹڈ مقامات پرچھاپے لگائے۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ آصف گوہرنے صحافیوں کوبتایاکہ ان کامیاب چھاپوں میں قتل،اقدام قتل اورڈرانے دھمکانے اورفائرنگ کے مقدمات میں مطلوب 2خطرناک اشتہاریوں امت خان ولدسردارخان شاداب خان عرف امین خان ولدامت خان سکنان محمدخواجہ سمیت15ملزمان گرفتارکرکی3کلاشنکوف، 8پستول،1بندوق،7چارجرز، 400مختلف بورکے کارتوس 310گرام چرس برآمدکرلی گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرآصف گوہرنے کہاکہ ضلع ہنگوکے تمام تھانوں کے حدودمیں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بلاتفریق اوربغیرکسی مصلحت اوردباوکے کاروائی جاری رکھی گی۔

متعلقہ عنوان :