ہنگو اور اورکزئی ایجنسی میں شدید بارشوں اور ژالہ باری سے گندم کی کھڑی فصلوں کونقصان

منگل 8 مئی 2018 23:20

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ہنگو میںشدید بارشوں اور ژالہ باری سے ضلع بھر کے مختلف یونین کونسلوں میں گندم کی کھڑی فصلو ںکو شدید نقصان پہنچا۔ اسی طرح ضلع بھر میں سبزیوں اور پھلوں کے باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ انگور اور ٹماٹروں کے باغات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ۔اس کے علاوہ ہنگو کے علاقہ زرگزی کے مقام پر شدید طغیانی سے حفاظتی بند پانی میں بہہ گیا۔

(جاری ہے)

ادھر لوئر اورکزئی ایجنسی اور اپر اورکزئی ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی کے چاروں تحصیلوں میں بارشوں اور شدید ژالہ باری سے گندم کی کھڑی فصلوں کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور پھلوں کے باغات کو شدید نقصان پہنچاہے جبکہ انگور ،ٹماٹر ،الوچہ ،خوبانی کے باغات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ماہ مئی میں شدید بارشوں سے ان علاقوں میں موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ زمینداروں کو شدید نقصان بھی پہنچا ہے ۔

متعلقہ عنوان :