باکمال سروس کے لاجواب چیف ایگزیکٹو مشرف رسول

مشرف رسول 7ماہ میں قومی خزانے کو 16کروڑ کا ٹیکہ لگا چکے ہیں،آڈٹ رپورٹ منظر عام پر آ گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 8 مئی 2018 19:23

باکمال سروس کے لاجواب چیف ایگزیکٹو مشرف رسول
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08مئی 2018ء ) :باکمال سروس کے لاجواب چیف ایگزیکٹو مشرف رسول کے کارنامے بھی منظر عام پر آ گئے۔خلاف ضابطہ نوازے گئے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو نے بھی پی آئی اے کو لوٹنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ مشرف رسول 7ماہ میں قومی خزانے کو 16کروڑ کا ٹیکہ لگا چکے ہیں،آڈٹ رپورٹ منظر عام پر آ گئی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا شمار کبھی دنیا کی بہترین فضائی کمپنیوں میں ہوتا تھا ۔

ہماری قومی ائیر لائن نے نہ صرف دنیا کی فضاوں پر راج کیا بلکہ بہت سی معروف فضائی کمپنیوں نے پی آئی اے کے ماڈل کو اپنا تے ہوئے اپنا وجود قائم کیا اور آج انکو دنیا کی بہترین فضائی کمپنیاں ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ایک جانب پی آئی اے نے عروج کا یہ زمانہ دیکھا ہے اور آج پی آئی اے کی زبوں حالی زبان زد عام ہے۔

(جاری ہے)

ہر آئے روز ایک نئے تنازعے میں گھر جانا شائد ہماری قومی ائیرلائن کا مقدر بن چکا ہے ۔

پی آئی اے کا مالی خسارہ اربوں روپے میں پہنچ چکا ہے۔ماضی قریب میں پی آئی اے کو ٹریک پر واپس لانے کے لیے کچھ اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں تاہم ابھی پی آئی اے کو اپنی ساکھ بحال کرنے میں ایک لمبا عرصہ درکار ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ پی آئی اے میں میرٹ کو یقینی بنایا ائے۔تازہ ترین خبر کے مطابق باکمال سروس کے لاجواب چیف ایگزیکٹو مشرف رسول کے کارنامے بھی منظر عام پر آ گئے۔

پی آئی اے کی آڈٹ رپورٹ منظر عام پر آگئی ۔نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق چیف ایگزیکٹو مشرف رسول کو خلاف ضابطہ عہدہ دیا گیا اور انکو معمول سے لاکھوں روپے بطور تنخواہ ادا کئیے جا رہے ہیں۔اس کے علاقوہ مشرف رسول 7 ماہ کے دوران 16 کروڑ روپے کا ٹیکہ لگا چکے ہیں۔اس حوالے سے آڈٹ روپورٹ کی تفصیلات بھی منظرعام پر آنا شروع ہو گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :