یوسی پی ایف ایم ریڈیو اور ٹی وی پروڈکشن ہاوٴس کی سالگرہ کی تقریب

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 8 مئی 2018 19:23

یوسی پی ایف ایم ریڈیو اور ٹی وی پروڈکشن ہاوٴس کی سالگرہ کی تقریب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے ریڈیو ایف 92.6 اوریو سی پی ٹی وی پروڈکشن ہاوٴس کی سالگرہ منائی گئی۔ سالگرہ کی تقریب یوسی پی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی یوسی پی کے پروریکٹر ڈاکٹرمحمد ظفر اللہ تھے جبکہ ڈین فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسڈیز پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ ، یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے سربراہان سمیت صحافت ، فلم اور ٹی وی سے وابسطہ نامور شخصیات نے خصوصی طور پرشرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سکول کے طلبا نے میوزیکل پروگرام اورڈرامہ پرفارمنس بھی دی۔ ڈین فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے مہمانوں اور شرکا کو خوش آمدید کہا۔ اپنے خطاب میں انکا کہنا تھا سکول آف میڈیا اپنے اعلیٰ پروگرامز اورغیر نصابی سرگرمیوں کی بدولت ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں منفرد حیثیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

پروریکٹر یوسی پی ڈاکٹر ظفراللہ نے ریڈیو ،ٹی وی ٹیم، فیکلٹی اور طلباوطالبات کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔انہوں نے سالگرہ کی مناسبت سے طلبا کی جانب سے پیش کی گئی پرفارمنس کو بھی سراہا۔ معروف فنکار اورٹی وی میزبان خالد عباس ڈار نے میڈیا سکول کے ریڈیوپروگرامز اور طلبا کی تربیت کے سلسلے کو سراہا ۔ تقریب میں نامور فنکار شجاعت ہاشمی، سینئر کالم نگار روٴف طاہر، زابر سعید، براڈکاسٹر ریحان اظہر، فائزہ عابد اورمختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔تقریب کے اختتام پر ریڈیواور ٹی وی ٹیم کو سرٹیفکیٹ سے بھی نوازاگیا۔اس موقع پرپروریکٹر ڈاکٹر ظفر اللہ اور ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے فیکلٹی کے ہمراہ ریڈیو اور ٹی وی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

متعلقہ عنوان :