سرگودھا،وزارت داخلہ کا تفریحی مقامات کی سکیورٹی انتظامات غیر تسلی بخش ہونے پر برہمی کا اظہار

سول ایڈمنسٹریشن اور پولیس کو ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کا ٹاسک دے دیا۰

منگل 8 مئی 2018 23:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) وزارت داخلہ نے سرگودھا ڈویژ ن کے مختلف تفریحی مقامات پارکوں وغیرہ کے سکیورٹی انتظامات غیر تسلی بخش ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سول ایڈمنسٹریشن اور پولیس کو ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کا ٹاسک دیا ہے ،ذرائع کے مطابق سکیورتی خدشات کے تناظر میں حساس ادارے نے سرگودھا ،خوشاب، میانوالی اور بھکر کے مختلف پارکوں اور تفریحی مقامات کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بے پناہ نقائص کی نشاندہی کی جس پر ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ ان مقامات کا از سر نوجائزہ لے کر حفاظتی پلان تشکیل دیئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :