جیکب آباد، قبرستان پر مبینہ قبضے کے خلاف عورتوں اوربچوں کاقرآن پاک اٹھا کراحتجاجی مظاہرہ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی

منگل مئی 22:44

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) ٹھل کے قبرستان پر مبینہ قبضے کے خلاف عورتوں اوربچوں کاقرآن پاک اٹھا کراحتجاجی مظاہرہ انتظامیہ کے خلاف نعرے تفصیلات کے مطابق ٹھل کے قصبہ عمر کنڈرانی کے قریب یارمحمد شاہ قبرستان پر مبینہ قبضے کے خلاف عورتوں اوربچوں نے قرآن پاک اٹھاکر پریس کلب کے سامنے سخت احتجاج کیا یار محمد،ظہور،پرویز،مسمات ہوراں،فرزانہ،زاہدہ اوردیگرنے کہاکہ ہمارے گائوں کے تاریخی قبرستان کی ذمین پر قبضہ کرنے والوں کے ساتھ پولیس ملی ہوئی ہے ضلعی انتظامیہ نے شکایت کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی اگرہمارے ساتھ انصاف نہ ہواتو تادم مرگ بھوک ہڑتال کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :